ڈیو ڈ ہیل کی پاک امریکہ نجی شعبے میں تعاون کے فروغ کی تحسین
17 فروری 2017 (17:48)
0

پاکستان کے لئے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان انفراسٹرکچر کی ترقی کے لئے نجی شعبے میں بڑھتے ہوئے تعلقات کو سراہا ہے۔
انہوں نے یہ بات کراچی کے کنٹونمنٹ سٹیشن پر چار ہزار پانچ سو ہارس پاور کے جدید ڈیزل انجن پاکستان ریلوے کے حوالے کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
پاکستان ریلوے نے امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک کے تیار کردہ انجن خریدے تھے۔
امریکی سفیر نے کہا کہ ان انجنوں سے ملک میں بجلی گھروں کی معاونت ہوگی اور صنعتی علاقوں میں زیادہ سامان پہنچانے کی پاکستان ریلوے کی صلاحیت بہترہوگی۔