مشیر خارجہ نے حالیہ د ہشت گردی کے حملوں پر پاکستان کے عوام کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا۔

file photo

افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے دے،سرتاج
17 فروری 2017 (17:22)
0

امور خارجہ کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیزنے افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر حنیفAtmar کو جمعہ کے روز ٹیلی فون کیا اور ملک میں افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کی کاروائیوں پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

سرتاج عزیز نے حالیہ د ہشت گردی کے حملوں پر پاکستان کے عوام کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا۔
انہوں نے افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر کو بتایا کہ دہشت گرد گروپ جماعت الاحرار دہشت گردی کی ان کاروائیوں میں ملوث ہے۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ افغان حکومت کو اس عزم کے اعادے کے ساتھ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے کہ اس کی سرزمین کو پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں کے لئے استعمال نہیں کیا جائے گا۔
افغان مشیر نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں جانی نقصان پر حکومت سے تعزیت کا اظہارکیا۔