نوازشریف نے کہا کہ یہ آئندہ نسلوں اور مظلوم افراد کا ہم پر قرض ہے۔

file photo

وزیراعظم کی مسلح افواج کو دشمنوں سے پوری طاقت سے نمٹنے کی ہدایت
17 فروری 2017 (17:15)
0

وزیراعظم نواز شریف نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دشمنوں کا پوری طاقت سے خاتمہ کر دیں۔
انہوں نے جمعہ کے روز سیہون شریف میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم متحد ہوکر داخلی اورخارجی دہشت گردوں کو شکست فاش دیں۔
نوازشریف نے کہا کہ یہ آئندہ نسلوں اور مظلوم افراد کا ہم پر قرض ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنے قیام سے اب تک اپنی شناخت کی جنگ لڑ رہا ہے، گزشتہ کئی سال سے ہم اپنی صفوں میں موجود اور بیرون ملک دشمنوں سے برسر پیکار ہیں، ہم نے اپنی تاریخ کے سیاہ دن دیکھے ہیں تاہم ہم ہمیشہ پہلے سے زیادہ قوت اور عزم کے ساتھ اٹھے ہیں اوریہ جذبہ اورہمت دیکھ کر دنیاانگشت بدنداں ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ یہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم ثابت قدم رہیں اور ان گھنائونی کارروائیوں کا قلع قمع کر دیں ، انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے ہم وطنوں کے حقوق اور آزادی پر حملہ آور عناصر کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے میں اپنا کرداراداکرتی رہے گی۔
نوازشریف نے کہا کہ ہمارے عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوں گے۔