وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ طلباء حکومت کی لیپ ٹاپ اسکیم سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

حکومت نے سرکاری شعبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں:شہباز شریف
17 فروری 2017 (16:17)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے سرکاری شعبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں۔وہ آج لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں صوبے میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ طلباء حکومت کی لیپ ٹاپ اسکیم سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ کی نئی کھیپ اس سال پاکستان پہنچ جائے گی۔