وانگ ژی نے کہا کہ چین اور یورپ کو تزویراتی مشاورت اور تعاون مزید بڑھانا چاہئیے کیونکہ مختلف اہم عالمی امور پر فریقین کا یکساں موقف ہے۔

یورپی رہنمادنیا کی معیشت کے فروغ اور عالمی تجارتی نظام کے تحفظ کے لئے متحد ہو جائیں:چین
17 فروری 2017 (15:39)
0

چین نے یورپی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ دنیا کی معیشت کے فروغ اور عالمی تجارتی نظام کے تحفظ کے لئے متحد ہو جائیں ۔ان خیالات کا اظہار چینی وزیر خارجہ Wang Yi نے جرمنی کے شہر بون میں بیس ملکوں کے گروپ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ Federica Mogherini سے ملاقات کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ چین اور یورپ کو تزویراتی مشاورت اور تعاون مزید بڑھانا چاہئیے کیونکہ مختلف اہم عالمی امور پر فریقین کا یکساں موقف ہے۔اس موقع پر Mogherini نے کہا کہ یورپی یونین عالمی ترقی اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں چین کے ساتھ تزویراتی تعاون بڑھا رہی ہے۔