بھارت کے سابق وزیر خزانہ نے کہاہے کہ بی جے پی کی حکومت اور مقبوضہ کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی مخلوط حکومت کی حکمت عملی غلط ہے

کشمیر کا تنازع سیاسی طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے:پی چدم برم
17 فروری 2017 (15:26)
0

بھارت کے سابق وزیر خزانہ پی چدم برم نے کہا ہے کہ کشمیر کا تنازع سیاسی طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے ۔نئی دہلی میں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت اور مقبوضہ کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی مخلوط حکومت کی حکمت عملی غلط ہے اور اگر حکومت نے یہی حکمت عملی برقرار رکھی تو اس سے کشیدگی اور تشدد کے واقعات میں مزید اضافہ ہو گا۔
پی چدم برم نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت انسانی حقوق پامال کر رہی ہے اور خودمختار پالیسی ساز اداروں کو دھمکا رہی ہے ۔