وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد میں مزارات کو بند کرنے کے بجائے وہاں سیکورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دہشت گردی کے حملوں کی حالیہ لہر کے پیش نظر جڑواں شہروں میں سیکورٹی ہائی الرٹ
17 فروری 2017 (15:21)
0

ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردی کے حملوں کی حالیہ لہر کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق شہر کے تمام داخلی اور خارجہ راستوں ، مساجد اور کاروباری مراکز پر تعینات اہلکاروں کی تعداد میں اضافے سمیت اہم شاہراہوں پر گشت بڑھا دیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد میں مزارات کو بند کرنے کے بجائے وہاں سیکورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ادھرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے آج اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں تلاشی کی کارروائیاں کیں۔اس دوران بارہ افغان باشندوں سمیت بیالیس مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔مشتبہ افراد کے قبضے سے ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔