سرحدیں افغانستان سے دہشت گردوں کی آمد کو روکنے کے لئے بند کی گئی ہیں۔

سیہون شریف دھماکہ ، طورخم اور چمن کے مقامات پر سرحدیں ہرقسم کی گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند
17 فروری 2017 (15:04)
0

سیہون شریف میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر گزشتہ روز ہونے والے حملے کے تناظر میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم اور چمن کے مقامات پر سرحدیں ہرقسم کی گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند کر دی گئی ہیں۔ سرحدیں افغانستان سے دہشت گردوں کی آمد کو روکنے کے لئے بند کی گئی ہیں۔

تحریک طالبان پاکستان اور جماعت الاحرار سمیت متعدد کالعدم دہشت گرد تنظیمیں افغانستان میں موجود ہیں جو وہاں سے پاکستان میں تخریبی کارروائیاں کر رہی ہیں۔
مسلح افواج نے پاک افغان سرحد کے ساتھ نگرانی ، گشت اور تلاشی کا عمل بڑھا دیا ہے۔ادھر ، آج خیبر ایجنسی میں مسلح افواج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں متعدد دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں نے افغانستان سے پاکستان کی سرحدی چوکی پر حملہ کیا۔حملے میں ایف سی کے دو اہلکار زخمی بھی ہوئے۔