سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں متعدد دہشتگردہلاک ہوگئے۔

پاک فوج نے خیبر ایجنسی میں سرحد پارسے دہشتگردوں کا حملہ پسپا کردیا
17 فروری 2017 (14:08)
0

افغانستان سے دراندازی کرنیوالے دہشتگردوں نے خیبرایجنسی میں پاکستان کی ایک حفاظتی چوکی پر حملہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے حملے کامنہ توڑ جواب دیا اور دہشتگردوں کو افغان علاقے کی طرف واپس جانے پر مجبور کردیا ۔سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں متعدد دہشتگردہلاک ہوگئے۔

واقعہ میں ایف سی کے دواہلکار بھی زخمی ہوئے۔اُدھر پشاور کے علاقے ریگی میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔