ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ آ ج افغان سفارتخانے کے اعلیٰ عہدیداروں کو جی ایچ کیو راولپنڈی طلب کرکے افغانستان میں موجود76دہشت گردوں کی فہرست دی گئی ۔

پاکستان کا افغانستان سے76دہشت گردوں کی حوالگی کامطالبہ
17 فروری 2017 (13:05)
0

پاکستان نے افغانستان سے76دہشت گردوں کو اس کے حوالے کرنے کامطالبہ کیا ہے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ آ ج افغان سفارتخانے کے اعلیٰ عہدیداروں کو جی ایچ کیو راولپنڈی طلب کرکے افغانستان میں موجود76دہشت گردوں کی فہرست دی گئی ۔

انہوں نے کہاکہ افغان حکام سے کہاگیا ہے کہ ان دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کی جائے اور انہیں پاکستان کے حوالے کیاجائے۔