پاکستان کے سفیر نے کہا ہے کہ امریکہ میں دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان کے کردار اور قربانیوں کا برملا اعتراف کیا جا رہا ہے۔

پاکستان اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات 70 سال پر محیط ہیں:جلیل عباس جیلانی
17 فروری 2017 (13:02)
0

امریکہ کے لئے پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات 70 سال پر محیط ہیں اور گزشتہ چند برسوں کے دوران ان تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔وہ واشنگٹن میں پاکستان کے سفارتخانے میں پاکستانی طلباء کے ایک گروپ سے گفتگو کررہے تھے۔
جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ امریکہ میں دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان کے کردار اور قربانیوں کا برملا اعتراف کیا جا رہا ہے۔