تمام سرکاری اور اہم عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

سیہون شریف میں خودکش دھماکے پر سندھ بھر میں3 روزہ سوگ
17 فروری 2017 (12:16)
0

سیہون شریف میں خودکش دھماکے پر آج سے سندھ بھر میں تین روزہ سوگ منایا جا رہا ہے۔تمام سرکاری اور اہم عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔نماز جمعہ کے بعد شہداء کے لئے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کی جائیں گی۔
ادھر ، صوبے میں تمام مزاروں پر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے اور ان مقامات پر لوگوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں۔