کراچی کے علاقے منگھوپیر میں تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران گیارہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔

سیکورٹی فورسز کی تلاشی کی کارروائیوں میں 32دہشتگرد ہلاک
17 فروری 2017 (12:01)
0

ملک کے مختلف حصوں میں آج سیکورٹی فورسز نے تلاشی کی کارروائیوں اور مقابلوں کے دوران بتیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔کراچی کے علاقے منگھوپیر میں تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران گیارہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔سپر ہائی وے کٹھور کے قریب رینجرز کے ساتھ مقابلے میں سات دہشت گرد مارے گئے ۔ دونوں واقعات میں رینجرز کے تین اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
بنوں کے علاقے بکاخیل میں سیکورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے پر حملہ کیا جس میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ پشاور کے علاقے ریگی میں تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران مزید تین دہشت گردی مارے گئے۔کوئٹہ میں سریاب روڈ کے قریب مشرقی بائی پاس پر سیکورٹی فورسز نے کومبنگ آپریشن کے دوران ایک کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
مہمند ایجنسی میں ایک مقابلے کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا ۔ کارروائی کے دوران ایک سیکورٹی اہلکار بھی شہید ہوا۔دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
کریم ایجنسی کے علاقے شبک میں آج سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔سرگودھا کے چک نمبر 91 کے قریب پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد مارے گئے۔