محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہاکہ اُن کا ملک دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہے

اقوام متحدہ اور امریکہ کی لعل شہباز قلندر کے مزار پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
17 فروری 2017 (09:20)
0

امریکہ نے سیہون شریف میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ایک بیا ن میں محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہاکہ اُن کا ملک دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہے اور جنوبی ایشیائی خطے کی سلامتی کیلئے پُرعزم ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کیلئے پاکستان کیساتھ ملکر کام کرتا رہے گا۔

اقوام متحدہ نے پاکستان میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ایک بیان میں سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریز کے ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ عالمی انسانی حقوق کی اقدار کے طور پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت کرتی ہے۔