پہلے واقعہ میں سپرہائی وے پرکتھوڑکے قریب سات دہشت گرد ہلاک ہوئے

کراچی: رینجرزکی مختلف کاروائیوں میں 18دہشتگرد ہلاک
17 فروری 2017 (09:14)
0

آ ج صبح کراچی میں رینجرز کے ساتھ دو الگ الگ مقابلوں میں18دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔پہلے واقعہ میں سپرہائی وے پرکتھوڑکے قریب سات دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
رینجرز کے ترجمان کے مطابق دہشت گردوں نے سیہون شریف میں امدادی کام کے بعد اُن کے کراچی واپس آنیوالے قافلے پر حملہ کیا۔ جھڑپ میں رینجرز کا ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔
منگھو پیر کے علاقے میں ایک اور واقعے میں تلاشی کی ایک کارروائی میں گیارہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔رینجرز کے دواہلکار بھی زخمی ہوئے۔رینجرز کے ترجمان کے مطابق ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں کاتعلق ایک کالعدم تنظیم سے تھا۔ادھربنوں میں بکاخیل کے مقام پر دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپے کے دوران چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔