سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں متعدد دہشتگردہلاک ہوگئے

file photo

دہشتگردوں کا خیبر ایجنسی میں پاکستان کی حفاطتی چوکی پر حملہ
17 فروری 2017 (09:10)
0

افغانستان سے دراندازی کرنیوالے دہشتگردوں نے خیبرایجنسی میں پاکستان کی ایک حفاظتی چوکی پر حملہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے حملے کامنہ توڑ جواب دیا اور دہشتگردوں کو افغان علاقے کی طرف واپس جانے پر مجبور کردیا۔
سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں متعدد دہشتگردہلاک ہوگئے۔واقعہ میں ایف سی کے دواہلکار بھی زخمی ہوئے۔
اُدھر پشاور کے علاقے ریگی میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔