وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے رات مزار شریف اورتعلقہ ہسپتال سیہون کا دورہ کیا

سندھ حکومت کاصوبے میں 3 روز سوگ کا اعلان
17 فروری 2017 (08:52)
0

وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے رات مزار اورتعلقہ ہسپتال سیہون شریف کا دورہ کیا اور زخمیوں سے خیریت دریافت کی۔ سندھ حکومت نے تین روزہ سوگ کااعلان کیا ہے۔
آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہاکہ درگاہ کو بند کردیا گیا ہے۔صوبے کے تمام عوامی اور مذہبی مقامات خصوصاً عظیم شاعر اور صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزارپرسیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔