ریاض حسین پیرزادہ نے کہاکہ پاکستان یمن کے تنازع کے حل کیلئے کوششیں جاری رکھے گا

یمن کے ساتھ انتہائی دوستانہ ، برادرانہ تعلقات ہیں: ریاض حسین پیرزادہ
17 فروری 2017 (08:43)
0

بین الصوبائی رابطے کے وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہاہے کہ پاکستان کے یمن کے ساتھ انتہائی دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں اور وہ برادر ملک میں امن کی جلد بحالی کاخواہاں ہے۔
وہ پاکستان میں یمن کے سفیر محمد مطاہرعلیShab سے باتیں کررہے تھے جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
ریاض حسین پیرزادہ نے کہاکہ پاکستان یمن کے تنازع کے حل کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔ یمن کے سفیر نے یقین ظاہر کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔
انہوں نے اپنے ملک کے طلباء کیلئے اعلیٰ تعلیم کے وظائف جاری کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔