file photo

موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا: محکمہ موسمیات
17 فروری 2017 (07:45)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بالائی حصوں میں موسم جزوی طورپر ابرآلودرہنے کاامکان ہے۔
تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ،مردان ڈویژنوں، فاٹا ،گلگت بلتستان ،کشمیر میں زیادہ تر مقامات جبکہ کوئٹہ، قلات اور کوہاٹ ڈویژنوں میں بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے۔ملک کے دیگر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
آج صبح ریکارڈ کیاگیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت
اسلام آباد 14 ڈگری سینٹی گریڈلاہور 15,کراچی 21,پشاور اور مظفرآباد 13,کوئٹہ 10,گلگت 8,اورمری 6 ڈگری سینٹی گریڈ