ادھر بنوں میں بکاخیل کے مقام پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پرچھاپے میں چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے

کراچی: سپرہائی وے پر رینجرز کے ساتھ مقابلے میں 7دہشتگرد ہلاک
17 فروری 2017 (07:39)
0

آج صبح کراچی میں سپرہائی وے پرکتھوڑکے قریب رینجرز کے ساتھ مقابلے میں سات دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
رینجرز کے ترجمان کے مطابق دہشت گردوں نے سیہو ن شریف میں امدادی کارروائیوں کے بعد کراچی واپس آنیوالے رینجرز کے قافلے پر حملہ کردیا۔ اس واقعے میں رینجرز کااہلکاربھی زخمی ہوا۔ادھر بنوں میں بکاخیل کے مقام پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پرچھاپے میں چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔