بری فوج کے سربراہ نے قوم سے پرسکون رہنے کی اپیل کی

file photo

دہشتگردی کی حالیہ کاروائیاں افغانستان سے ہورہی ہیں: باجوہ
17 فروری 2017 (07:23)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہاہے کہ دہشت گردی کی حالیہ کارروائیاں دشمن طاقتوں کی ہدایات پر افغانستان کے ٹھکانوں سے کی جارہی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بری فوج کے سربراہ نے کہاکہ ہم ماد ر وطن کا دفاع کرینگے اور ان سازشوں کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مسلح افواج ان دشمن طاقتوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگی اور ہم قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
بری فوج کے سربراہ نے قوم سے پرسکون رہنے کی اپیل کی ۔اُدھر آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ پاکستان اورافغانستان کی سرحد سیکیورٹی وجوہات کے باعث تاحکم ثانی فوری طورپر بند کردی گئی ہے۔