وفاقی وزیر نے کہاکہ کشمیر پوری دنیا کی توجہ کامرکز بن چکا ہے

file photo

بھارتی ریاستی دہشت گردی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی دبانہیں سکتی:برجیس
17 فروری 2017 (07:17)
0

امور کشمیر اورگلگت بلتستان کے وزیر چودھری برجیس طاہرنے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر فوری طورپر حل کرائے۔
لاہور میں تین روزہ نظریہ پاکستان کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کشمیری1947ء سے بین الاقوامی طورپرتسلیم شدہ حق خود ارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانہیں سکتی۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر پوری دنیا کی توجہ کامرکز بن چکا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب کشمیری اپنانصب العین حاصل کرلیں گے۔