وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اجلاس کی صدارت کی.

منی لانڈرنگ، دہشتگردوں کی مالی معاونت کیخلاف جائزہ اجلاس
17 فروری 2017 (06:50)
0

منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے خلاف کارروائیوں اور اصلاحاتی اقدامات میں پیشرفت کے بارے میں اسلام آباد میں ایک جائزہ اجلاس ہوا۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اجلاس کی صدارت کی ۔
مالیاتی نگرانی کے یونٹ کے ڈائریکٹرجنرل نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے کئے گئے حالیہ اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔دفترخارجہ نے پاکستان کی جانب سے کی گئی حالیہ اصلاحات پر سفارتی برادری کے ساتھ ہونیوالی بات چیت سے آگاہ کیا۔
اجلاس میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کے لائحہ عمل کو مضبوط بنانے اور ملک میں امن وسلامتی کیلئے ملکر کام کرنے کے عزم کااعادہ کیا گیا۔