پولٹری کے برآمدکنندگان نے موجودہ حکومت کی طرف سے متحدہ عرب امارات کو پابندی اٹھانے کیلئے آمادہ کرنے کے اقدامات کو سراہا

file photo

حکومت،یو اے ای کے پولٹری برآمدکنندگان کیساتھ تعاون کریگی: دستگیر
17 فروری 2017 (06:44)
0

وزیرتجارت انجینئرخرم دستگیرنے کہاہے کہ حکومت متحدہ عرب امارات کی منڈی کے حصول کیلئے پولٹری کے برآمدکنندگان کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔
انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے پاکستانی پولٹری مصنوعات پر عائد پابندی اٹھائے جانے کے بعد اس شعبے کے برآمدکنندگان کیلئے خلیج کے علاقے میں بڑی منڈی موجود ہے۔
ایک نیوزچینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پولٹری کے برآمدکنندگان کو بین الاقوامی معیاریقینی بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اورطریقہ کار اپناناچاہیے۔ پولٹری کے برآمدکنندگان نے موجودہ حکومت کی طرف سے متحدہ عرب امارات کو پابندی اٹھانے کیلئے آمادہ کرنے کے اقدامات کو سراہا۔