دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین سری لنکا کی بحریہ کے کمانڈر وائس ایڈمرل آر سی وجے گونارتنے سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے ان سے راولپنڈی میں ملاقات کی

پاکستان، سری لنکا دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مل کر کام کے خواہاں: تنویر
17 فروری 2017 (06:30)
0

دفاعی پیداوار کے وزیرراناتنویرحسین نے کہاہے کہ پاکستان اور سری لنکا دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ملکر کام کرنے اور تجربات کے تبادلے سمیت جامع انداز میں انسداد دہشتگردی کیلئے آپس میں تعاون کرسکتے ہیں۔
وہ سری لنکا کی بحریہ کے کمانڈر وائس ایڈمرل آر سی وجے گونارتنے سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے ان سے راولپنڈی میں ملاقات کی۔راناتنویر حسین نے کہاکہ پاکستان سری لنکا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔