سیکیورٹی فورسز نے تلاشی کی کارروائی کے دوران67مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا

file photo

مہمند ایجنسی مقابلے میں 1سیکیورٹی اہلکار شہید
17 فروری 2017 (06:22)
0

مہمندایجنسی میں ایک مقابلے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اورایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی طرف سے تلاشی کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی۔
سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد زخمی ہوا جس نے بعد میں خو د کو دھماکے سے اڑادیا۔سیکیورٹی فورسز نے تلاشی کی کارروائی کے دوران67مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا۔ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیاگیا۔