نواسی کلومیٹر طویل موٹر وے 43 ارب روپے کی لاگت سے دو برس میں مکمل ہوگی ۔

وزیر اعظم پیرکو لاہور۔سیالکوٹ موٹروے کا سنگ بنیاد رکھیں گے
17 اگست 2016 (22:05)
0

لاہور سیالکوٹ موٹروے منصوبے کا سنگ بنیاد پیر کو رکھا جائے گا۔توقع ہے کہ وزیراعظم نواز شریف منصوبے کا افتتاح کریں گے۔89 کلومیٹر طویل موٹروے تینتالیس ارب روپے سے زائد کی لاگت سے دو برس میں مکمل ہوگی۔
موٹروے لاہور بائی پاس انٹرچینج سے شروع ہوگی اور سیالکوٹ کے مغرب میں تقریباً پندرہ کلومیٹر کے فاصلے پر ختم ہوگی اور اسے کالا شاہ کاکو کے قریب ایم ٹو سے منسلک کیا جائے گا۔بین الاقوامی معیار کے اس منصوبے پر سرکاری اور نجی اشتراک عمل کے تحت عملدرآمد کیاجائے گا۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے تعاون سے یہ موٹروے تعمیر کرے گی۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے اس علاقے کے عوام بالخصوص صنعت کاروں اور تاجروں کے دیرینہ مطالبے پر تعمیر کی جارہی ہے۔