ایف بی آر نے کہاکہ مجازافراد کے سوا کوئی شخص ریکارڈ میں ردوبدل نہیں کرسکتا۔

ریکارڈ میں ردوبدل کے الزامات بے بنیاد ہیں:ایف بی آر
17 اگست 2016 (21:47)
0

فیڈرل بورڈ آف ریونیونے کہاہے کہ اس کاڈیٹابیس مکمل طورپرمحفوظ ہے اوراس کے ریکارڈ میں غلط طریقے سے ردوبدل کے الزامات بے بنیاد ہیں۔
ایک بیان میں ادارے نے ان الزامات کومحض افواہیں قراردیتے ہوئے کہاکہ اس کے چندسینئرافسران وزیراعظم اور ان کے خاندان کے ارکان کے ٹیکس ریکارڈمحفوظ کررہے ہیں۔
ایف بی آر نے کہاکہ ادارہ تمام ٹیکس دہندگان کے ٹیکس ریکارڈ کومقدس امانت سمجھتا ہے اور انکم ٹیکس آرڈیننس2001ء کی دفعہ216کے تحت غیرمجازافراد کے ساتھ ان کاتبادلہ نہیں کیاجاسکتا۔
ایف بی آر نے کہاکہ مجازافراد کے سوا کوئی شخص ریکارڈ میں ردوبدل نہیں کرسکتا۔لہٰذا ریکارڈ میں کسی بھی طرح کی غلطی کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔