ہائی کمشنر زید رعد نے کہا کہ بڑی تعداد میں لوگوں کی ہلاکت جیسے سنگین الزامات کے باوجودابھی تک مبصرین کورسائی نہیں دی گئی۔

اقوام متحدہ انسانی حقوق ہائی کمیشن کا مقبوضہ کشمیر تک رسائی کا مطالبہ
17 اگست 2016 (21:36)
0

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمیشن نے وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے پیش نظرمقبوضہ کشمیر تک رسائی دینے کامطالبہ کیاہے۔

انسانی حقوق کیلئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنرزیدرعدالحسین نے بدھ کے روز برلن میں کہاکہ وہ گزشتہ ماہ سے شروع ہونیوالے پرتشددواقعات کے بعدسے مقبوضہ علاقے میں مبصرین بھیجنے پر غورکررہے ہیں۔
زید نے اس بات کوافسوسناک قرار دیا کہ طاقت کے اندھادھنداستعمال اورریاستی ظلم وجبرکے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں لوگوں کی ہلاکت جیسے سنگین الزامات کے باوجودابھی تک مبصرین کورسائی نہیں دی گئی۔
انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کاادارہ چاہتا ہے کہ اس کے مبصرین مقبوضہ کشمیر میں متاثرین،عینی شاہدین اور فوجیوں سے انٹرویو کریں تاکہ صورتحال کاآزادانہ جائزہ لیاجاسکے۔