چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ سروے کیلئے31مقامات پر52آپریشنل کائونٹر قائم کئے گئے ہیں۔

ماروی میمن کا غربت سروے کو نقائص سے پاک بنانے کے عزم کا اعادہ
17 اگست 2016 (20:23)
0

بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہاہے کہ ملک بھر میں غربت سروے کیلئے نادرا کے اشتراک سے اکتیس مقامات پرباون آپریشنل کائونٹر قائم کئے گئے ہیں۔
ہری پورکے اچانک دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جیکب آباد،ٹھٹھہ، مہمندایجنسی، گلگت ،مظفرآباد، لیہ، چکوال، فیصل آباد، کیچ، قلعہ سیف اللہ، لکی مروت اورچارسدہ میں گھرگھرسروے اس سال اکتوبر میں شروع کیاجائے گا جواگلے سال فروری کے آخر میں مکمل ہوجائے گا۔
چیئرپرسن نے نئے غربت سروے کونقائص سے پاک بنانے کے عزم کااعادہ کیا۔