17 اگست 2016 (20:13)
0

وزیرخزانہ اسحق ڈارنے کہاہے کہ حکومت غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائراورآئندہ دو سال میں اقتصادی شرح نمو میں اضافے کے حصول کیلئے پرعزم ہے۔
وہ بدھ کے روز اسلام آباد میں سٹی گروپ کے وفد سے گفتگو کررہے تھے جس کی قیادت چیف ایگزیکٹو آفیسر برائے مشرق وسطیٰ وافریقہ عتیق الرحمان نے کی۔
وفد کے سربراہ نے آئی ایم ایف پروگرام کامیابی سے مکمل کرنے پروزیرخزانہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی معیشت مشرق وسطیٰ اورافریقہ کے ممالک کی نسبت بہترکارکردگی دکھارہی ہے۔
وفد نے وزیرخزانہ سے ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافے کے ممکنہ طریقوں پرغورکیا۔
ادھر سٹیٹ بنک کے گورنراشرف محمود وتھرا نے وزیرخزانہ سے ملاقات کی اورانہیں غیرقانونی کرنسی کاروباراورغیرقانونی ایکسچینج کمپنیوں کے خلاف کارروائی کے بارے میں آگاہ کیا۔