گورنر نے یہ بات افغان قونصل جنرل سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

افغان پناہ گزینوں کو باعزت واپس بھیجا جائے گا:جھگڑا
17 اگست 2016 (19:57)
0

افغانستان کے قونصل جنرل ڈاکٹرعبداللہ وحیدپویان نے بدھ کے روز پشاور میں خیبرپختونخواکے گورنراقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کی۔
وہ کچھ وقت گورنر کے ساتھ رہے اور ان سے افغان پناہ گزینوں کے مسائل سمیت باہمی مفاد کے امور پر بات چیت کی۔
گورنر نے یقین دلایا کہ افغان پناہ گزینوں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اور انہیں باعزت طورپر واپس بھیجاجائیگا۔