روس کی شام میں فضائی حملوں کیلئے ایرانی اڈے استعمال کرنے کی تردید
17 اگست 2016 (19:47)
0

روس نے ان الزامات کو مسترد کردیا ہے کہ وہ شام میں فضائی حملوں کیلئے ایران کے فوجی اڈے استعمال کررہاہے جو اقوام متحدہ کی ایران پر پابندیوں کی خلاف ورزی ہے۔
روس کے وزیرخارجہ سرگئی لیوروف نے بدھ کے روزماسکو میں کہاکہ روسی فضائیہ شام میں انسداد دہشتگردی کی کارروائی میں حصہ لینے کیلئے اپنے جنگی طیارے استعمال کرتی ہے  اورایران کویہاں سے جنگی طیارے فراہم،فروخت یامنتقل نہیں کئے جارہے۔
اُن کا یہ بیان امریکہ کے محکمہ خارجہ کی جانب سے ان الزامات کے بعد آیا کہ روس کا ایران سے باہرآپریشن اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزی ہوگی جس کے تحت سلامتی کونسل کی منظوری کے علاوہ ایران کو جنگی طیارے فراہم یافروخت نہیں کئے جاسکتے۔