امریکی دھمکیوں کے باوجود ایٹمی تجربے بند نہ کرنے کا اعلان۔

 شمالی کوریا نے پلوٹونیم کی پیداوار دوبارہ شروع کر دی
17 اگست 2016 (19:43)
0

شمالی کوریا نے کہاہے کہ امریکہ کی جانب سے دھمکیوں کے باوجوداس کاایٹمی تجربے بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
شمالی کوریا کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے ذرائع کاحوالہ دیتے ہوئے جاپان کیKyodo خبرایجنسی نے بدھ کے روزاطلاع دی ہے کہ شمالی کوریا نے ایندھن راڈ کی دوبارہ تیاری کے ذریعے پلوٹونیم کی پیداوارپھرشروع کی ہے۔
خبرایجنسی نے بتایا کہ ادارہ ایٹمی اسلحے کیلئے ضروری یورینیم کی اعلیٰ پیمانے پرافزودگی کررہاہے۔
شمالی کوریا کے ادارے نے کہاکہ وہ ہلکے اورمتنوع ایٹمی ہتھیاربنانے میں پہلے ہی کامیابی حاصل کرچکاہے۔