کمانڈر جنوبی کمان نے کہاکہ پاک فوج صوبے میں پسماندگی اورجہالت پرقابوپانے کیلئے ہرممکن تعاون کررہی ہے۔

file photo

بلوچستان میں تعلیمی معیارکی بہتری کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں: جنرل عامر
17 اگست 2016 (19:23)
0

جنوبی کمان کے کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہاہے کہ پاک فوج بلوچستان میں تعلیم کامعیاربہتربنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے یہ بات بدھ کے روز کوئٹہ میں انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزکے دورے کے موقع پرکہی۔
جنوبی کمان کے کمانڈرنے کہاکہ پاک فوج صوبے میں پسماندگی اورجہالت پرقابوپانے کیلئے ہرممکن تعاون کررہی ہے۔
اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ کے کمانڈنٹ نے انہیں انسٹی ٹیوٹ کے مختلف شعبوں کے بارے میں بتایا۔