رہنمادانیال عزیز نے کہاکہ عمران خان حکمران جماعت کے ترقیاتی ایجنڈے سے بوکھلاگئے ہیں

 عمران خان الزامات کی سیاست سے لوگوں کو دھوکانہیں دے سکتے:طلال چودھری
17 اگست 2016 (19:09)
0

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنمائوں نے کہاہے کہ عمران خان اپنی الزامات کی سیاست کے ذریعے لوگوں کو دھوکہ نہیں دے سکتے۔
بدھ کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہاکہ معیشت میں بہتری آرہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ لوگ وزیراعظم نوازشریف سے بڑی محبت کرتے ہیں۔
مسلم لیگ نون کے رہنمادانیال عزیز نے کہاکہ عمران خان حکمران جماعت کے ترقیاتی ایجنڈے سے بوکھلاگئے ہیں اور وہ خوفزدہ ہیں کہ ان ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے بعدان کا سیاسی مستقبل خطرے میں ہے۔