وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی سہولت کے لئے ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے پسماندہ علاقوں میں 138 کلو میٹر طویل شاہراہ کے منصوبے کررہی ہے۔

حکومت رواں سال جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے 173 ارب روپے خرچ کررہی ہے:شہباز شریف
17 اگست 2016 (15:40)
0

پنجاب حکومت رواں سال جنوبی پنجاب کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے 173 ارب روپے خرچ کررہی ہے۔وزیراعلیٰ شہباز شریف نے یہ بات آج لاہور میں رکن قومی اسمبلی اویس لغاری سے باتیں کرتے ہوئے بتائی۔انہوں نے کہا حکومت عوام کی سہولت کے لئے ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے پسماندہ علاقوں میں 138 کلو میٹر طویل شاہراہ کے منصوبے کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملتان میں میٹروبس منصوبہ جنوبی پنجاب کے عوا م کے لئے ایک تحفہ ہے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔صاف پانی کے منصوبے کے تحت صوبے کے پانچ اضلاع میں پانی صاف کرنے کے اسّی جدید پلانٹ نصب کئے گئے ہیں۔لاہور میں آج ایک اعلیٰ سطح اجلاس ہوا ۔وزیراعلیٰ شہباز شریف نے صدارت کی۔
اجلاس کے دوران انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ اور ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز کی تنظیم نو اور صحت سے متعلق اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنے سے متعلق تجاویز کا جائزہ لیاگیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب پبلک ہیلتھ ایجنسی فیصلہ سازی میں مکمل با اختیار ہوگی اور اسے فرانزنک سائنس ماڈل کے مطابق چلایا جائے گا۔