بھارت کے سابق وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی اورکابینہ کے ارکان کے بیانات سے بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

بی جے پی کی حکومت مقبوضہ کشمیر میں بد امنی کی ذمہ دار ہے: پی چدم برم
17 اگست 2016 (15:31)
0

بھارت کے سابق وزیر داخلہ اور کانگریس کے سینئررہنما پی چدم برم نے کہاہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ہی وادی کشمیر میں بدامنی کی ذمہ دار ہے۔ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی اورکابینہ کے ارکان کے بیانات سے بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔
چدم برم نے جموں و کشمیر کی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کرنے والے نوجوانوں اور دوسرے شہریوں کو شہید کئے جانے کے واقعات افسوسناک ہیں اور یہ سلسلہ ہر صورت بند ہونا چاہیے۔