بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں زبردست احتجاجی مظاہرے
17 اگست 2016 (15:16)
0

بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف کشمیری عوام نے آج مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے اورریلیاں نکالیں۔ضلع گاندربل کے علاقوں (کرہامہ) اور باروسہ میں احتجاج کے دوران لوگوں نے آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف پرزور نعرے لگائے۔بانڈی پورہ میں خواتین نے بھی بھارتی فوج اور پولیس کے ہاتھوں شہریوں کی شہادتوں کے واقعات کیخلاف ایک بڑی ریلی نکالی۔
دوسری جانب سری نگر میں ایک بیان میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت تحریک انتفادہ سے خوفزدہ ہے اور وہ عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال سے ہٹانے کی کوشش کررہا ہے۔ادھر بارہ مولہ اور پلوامہ میں آج دو الگ الگ حملوں میں تین بھارتی فوجی ہلاک اور نو زخمی ہوگئے ہیں۔