انسپکٹر جنرل پولیس نے اجلاس کو صوبے میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی قانون نافذ کرنے والے اور خفیہ اداروں مابین رابطے مزید مضبوط بنانے کی ہدایت
17 اگست 2016 (14:21)
0

بلوچستان کے وزیراعلیٰ ثناء اللہ زہری نے کوئٹہ میںایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی جس میں سلامتی کی مجموعی صورتحال خصوصاً صوبائی دارالحکومت میں المناک واقعے کے بعد سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
انسپکٹر جنرل پولیس سید احسن محبوب نے صوبے میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خفیہ اداروں کے درمیان رابطے مزید مضبوط بنانے کی ہدایت کی۔