سمندر میں ہنگامی حالت کے دوران تنازعے سے بچنے کے لئے ہاٹ لائن کے استعمال کے لئے سمندری قوانین اور ہدایات وضع کرنے پربھی اتفاق کیا گیا ہے۔

چین اور آسیان کا بحیرہ تنازع پر لائحہ عمل تشکیل دینے پر اتفاق
17 اگست 2016 (14:18)
0

چین اور جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم آسیان کے دس رکن ملکوں نے جنوبی بحیرہ چین کے تنازعے پر کشیدگی کم کرنے کے لئے ضابطہ کار بنانے کے حوالے سے ایک لائحہ عمل تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے۔
سمندر میں ہنگامی حالت کے دوران تنازعے سے بچنے کے لئے ہاٹ لائن کے استعمال کے لئے سمندری قوانین اور ہدایات وضع کرنے پربھی اتفاق کیا گیا ہے۔ چین کے نائب وزیر خارجہ Liu Zhenmin نے کہا ہے کہ ہاٹ لائن اور سمندر میں اتفاقاً آمنا سامنا ہونے سے متعلق دستاویز حتمی منظوری کے لئے آئندہ ماہ لائوس میں چین اور آسیان کے رکن ملکوں کے سربراہ اجلاس میں پیش کی جائیںگی۔