دفاعی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ ناصر جنجوعہ کو نیشنل ایکشن پلان کے بارے میں ٹاسک فورس کا سربراہ مقرر کرنے سے پلان پر تیزی سے عملدرآمد یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے تیز اقدامات دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مثبت پیشرفت قرار
17 اگست 2016 (14:05)
0

دفاعی تجزیہ کاروں نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے اقدامات تیز کرنے کو دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ایک مثبت پیشرفت قراردیا ہے۔ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل میں اظہار خیال کرتے ہوئے تجزیہ کاروں رضا محمد خان، معین الدین حیدر اور افضل شگری نے کہا ہے کہ سکیورٹی اقدامات کی مستقل بنیادوں پر نگرانی سے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے ثمر آور نتائج برآمد ہوں گے۔
انہوںنے کہا کہ ناصر جنجوعہ کو نیشنل ایکشن پلان کے بارے میں ٹاسک فورس کا سربراہ مقرر کرنے سے پلان پر تیزی سے عملدرآمد یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔