ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان دائود بڑیچ اورگوادرپورٹ اتھارٹی کے چیئرمین دوستین جمالدینی نے وفد کو منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق بریفنگ دی۔

چینی وفدکا گوادر پورٹ ایکسپریس اور فری زون سمیت دیگر منصوبوں کا جائزہ
17 اگست 2016 (13:55)
0

چین کا ایک اعلیٰ سطح کا دس رکنی وفد چار روزہ دورے پر گوادر پہنچا ہے وفد کی قیادت چانگ ڈونگ کررہے ہیں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان دائود بڑیچ اورگوادرپورٹ اتھارٹی کے چیئرمین دوستین جمالدینی نے وفد کو منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق بریفنگ دی۔
چین کے وفد نے گوادر پورٹ ایکسپریس ، گوادر فری زون، پاک چین دوستی ، پرائمری سکول اور دوسرے منصوبوں کا جائزہ لیا۔