ریلوے کے ملازمین ، افسران اور عوام کی بڑی تعداد نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

آزاد ی ٹرین کا فیصل آباد آمد پر شاندار استقبال
17 اگست 2016 (12:30)
0

آزاد ی ٹرین کی فیصل آباد آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔ریلوے کے ملازمین ، افسران اور عوام کی بڑی تعداد نے گرم جوشی سے ٹرین کا استقبال کیا۔
انہوں نے آزادی ٹرین کی ریلوے سٹیشن آمد پر اس پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ بعد میں یوم آزادی کے سلسلے میں چلائی جانے والی آزادی ٹرین آج صبح فیصل آباد سے لاہور کے لئے روانہ ہوئی۔اپنے ایک ماہ پر مشتمل طویل سفر کے دوران آزادی ٹرین آ ج رات گجرات پہنچے گی۔

ٹرین کو جھنڈیوں، قومی پرچموں ، بینرز ،تاریخی شخصیات اور تحریک آزادی کے مشاہیر کی تصاویر سے خوبصورت انداز میں سجایا گیاہے۔