وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا ہے کہ عالمی برادری نے بھارتی فورسز کی طرف سے کشمیریوں پرڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لیا ہے ۔

تنازع کشمیرکوصرف مذاکرات کے ذریعے حل کیاجاسکتاہے:فاطمی
17 اگست 2016 (13:27)
0

امور خارجہ کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی منصفانہ تحریک آزادی کو طاقت کے استعمال سے دبایا نہیں جاسکتااور تنازع کشمیرکوصرف مذاکرات کے ذریعے حل کیاجاسکتاہے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ عالمی برادری نے بھارتی فورسز کی طرف سے کشمیریوں پرڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لیا ہے ۔طارق فاطمی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں اورنہتے افراد پر پیلٹ گنز کا استعمال جاری ہے ۔