وزیراعظم کے ترجمان نے کہا ہے کہ کسی اجلاس میں اس معاملے پر تبادلہ خیال نہیں ہوا اور ایسے بیانات مضحکہ خیز ہیں۔

file photo

جنرل راحیل شریف کو فیلڈ مارشل کے عہدے کی پیشکش کی باتیں بے بنیا د ہیں : مصدق ملک
17 اگست 2016 (13:18)
0

وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے حکومت کی طرف سے جنرل راحیل شریف کو فیلڈ مارشل کے عہدے کی پیشکش کے بارے میں سیاسی رہنمائوں کے دعوے بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیئے ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کسی اجلاس میں اس معاملے پر تبادلہ خیال نہیں ہوا اور ایسے بیانات مضحکہ خیز ہیں۔انہوں نے پانامہ پیپرز پر سپریم کورٹ جانے کے تحریک انصاف کے فیصلے کو سراہا۔
ترجمان نے کہا کہ حکومت نے اپوزیشن کو پانامہ پیپرز کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کے کسی افسر کو نامزد کرنے کی پیشکش کی ۔تاہم پاکستان تحریک انصاف کی موقف تبدیل کرنے کی عادت کے باعث معاملات حل نہیں ہوسکے کیونکہ انہوں نے ایک ادارے کو بدنام کرنے کا راستہ اختیار کیا جو ان کیلئے الٹا نقصان دہ ثابت ہوا۔