برطانیہ50 تمغوں کے ساتھ دوسرے اورچین اکاون تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے ۔

امریکہ ریو اولمپکس میں 83 تمغے حاصل کرکے سرفہرست
17 اگست 2016 (13:14)
0

ریو اولمپکس میں امریکہ اٹھائیس طلائی ، اٹھائیس چاندی اور ستائیس کانسی کے تمغوں سمیت تراسی تمغے حاصل کرکے سرفہرست ہے اور برطانیہ انیس طلائی، انیس چاندی اور بارہ کانسی کے تمغوں سمیت پچاس تمغے لے کر دوسرے نمبر پر ہے۔
چین تیسری پوزیشن پر ہے اور اس نے اکاون تمغے حاصل کیے ہیں جن میں سترہ طلائی، پندرہ چاندی اور انیس کانسی کے تمغے شامل ہیں۔