شام میں انسانی حقوق کی پا مالیوں کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے ایک لاکھ بچوں سمیت وہاں مقیم شہریوں کی حفاظت کیلئے فوری اقدام کا مطالبہ کیا۔

اقوام متحدہ نے مشرقی حلب میں صورتحال انتہائی تشویشناک قراردیدی
17 اگست 2016 (12:40)
0

شام میں انسانی حقوق کی پا مالیوں کی تحقیقات کرنے والے اقوام متحدہ کے کمیشن نے باغیوں کے زیر قبضہ حلب کے مشرقی حصے میں صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے ایک بیان میں کہا کہ فوج حلب میں حزب اختلاف کے ٹھکانوں پر روزانہ بمباری کررہی ہے جس سے بڑے پیمانے پر شہری ہلاک ہورہے ہیں۔کمیشن نے ایک لاکھ بچوں سمیت وہاں مقیم شہریوں کی حفاظت کیلئے فوری اقدام کا مطالبہ کیا۔

ادھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے شام کے شہر حلب میں بدترین انسانی المیے سے متعلق خبردار کیا ہے۔انہوں نے روس اور امریکہ پر زور دیا کہ وہ حلب اور ملک کے دیگر حصوں میں جنگ بندی کا معاہدہ جلد طے کریں۔