آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے موبائل ریلیف کیمپ بھی قائم کیا ہے جہاں علاج معالجے کی مفت سہولتیں دستیاب ہیں۔

پاک فوج کی تھر کے خشک سالی سے متاثرہ خاندانوں میں چار ہزار ٹن خوراک اور امدادی سامان کی تقسیم
17 اگست 2016 (12:35)
0

پاک فوج نے آپریشن لبیک ٹو کے تحت ضلع تھرپارکر کے خشک سالی سے متاثرہ دو لاکھ خاندانوں میں تقریباً چار ہزار ٹن خوراک اور امدادی سامان تقسیم کیا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان میجر عابد حسین رندھاوا نے ریڈیو پاکستان کے حیدرآباد کے نمائندے نو ر حسین چنڈ کو بتایا کہ پاک فوج نے موبائل ریلیف کیمپ بھی قائم کیا ہے جہاں علاج معالجے کی مفت سہولتیں دستیاب ہیں۔