ملاقات کے دوران یہ بات نوٹ کی گئی کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پورے خطے کی ترقی کے لئے ایک اہم منصوبہ ہے۔

ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخواسے ملاقات
17 اگست 2016 (10:52)
0

پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے آج پشاور میں خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران یہ بات نوٹ کی گئی کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پورے خطے کی ترقی کے لئے ایک اہم منصوبہ ہے۔
وزیراعلیٰ نے ایرانی سفیر کو خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاروں کو دی جانے والی مراعات کے بارے میں بتایا۔ ایرانی سفیر نے خیبرپختونخوا میں پن بجلی کی پیداوار، ہائوسنگ سیاحت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے شعبوں میں سرمایہ کاری لگانے میں آمادگی ظاہر کی۔